دبئی(حسیب الرحمن ) انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 282 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو کپتان مصباح الحق پہلے ہی اوور میں اپنے اسکور میں اضافہ کئے بغیر اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے۔ قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لئے ہیں، اسد شفیق 70 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ سرفراز احمد 32 جب کہ وہاب ریاض 6 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پہلے روز کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز شان مسعود اور محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا ا?غاز کیا اور 51 کے مجموعے پرمحمد حفیظ 22 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئے جس کے بعد نئے ا?نے والے بلے باز شعیب ملک بھی 2 رنز ہی بنا سکے۔ شان مسعود 54 اور یونس خان 56 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ پرکپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور104 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ مصباح الحق نے اپنے کیرئیر کی 9ویں سنچری بھی مکمل کرتے ہوئے 101 اور اسد شفیق 46 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جیمس انڈریسن، بین اسٹوک اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریزکھیلی جارہی ہے اور پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
The post دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on جہلم جیو.