لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی ہے۔
انگلینڈ نے 48.2 اورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی طرح انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف ایک رن کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار کپتان اوئن مورگن نے ادا کیا۔ انھوں نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔
انھیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمننز نے چار، مچل مارش نے دو اور میکس ویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جو برنز اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صرف 30 رنز کے مجموعی سکور پر تین آسٹریلوی بلے باز آؤٹ ہو گئے۔
تاہم اس ابتدائی نقصان کے بعد جارج بیلی اور گلین میکس ویل نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 137 رنز بنائے۔
میکس ویل نے دس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 85 جبکہ جارج بیلی نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے نے تین، پلنکٹ نے دو اور معین علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 64 جبکہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59 رنز سے ہرایا تھا۔
The post لیڈز: چوتھے میچ میں انگلینڈ فاتح، سیریز برابر appeared first on جہلم جیو.