یو ایس اوپن ٹینس مقابلوں میں خواتین کے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز کا سال کی چوتھا گرینڈ سلام جینتے کی امید اٹلی کی روبرٹا ونچی کے ہاتھوں شکست سے ختم ہو گئی۔
سیمی فائنل میں عالمی نمبر 43 روبرٹا ونچی نے ورلڈ نمبر ون سرینا کو دو چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔
33 سالہ سرینا ولیمز اگر یہ ٹورنامنٹ جیت جاتیں تو وہ جرمنی کی سٹیفی گراف کے بعد پہلی خاتون بن جاتی جنھوں نے ایک سال میں چاروں گرینڈ سلیم خطاب حاصل کیا ہو۔
روبرٹا ونچی کا مقابلہ سنیچر کو اپنی ہم وطن فلاویا پنیٹا سے ہو گا جنھوں نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سیمونا کو چھ ایک، چھ تین سے شکست دی تھی۔
یو ای اوپن کے 1968 کے آغاز کے بعد سے یہ پہلا موقع ہو گا جب فائنل کھیلنے والی دونوں کھلاڑیوں کا تعلق اٹلی سے ہو گا۔
سیمی فائنل جیتنے کے بعد روبرنا ونسی نے کہا:’یہ بہت شاندار میچ تھا۔ میں پہلا سیٹ ہار گئی اور ہر پوائنٹ میں رہنے کی کوشش کر رہی تھی، میری کوشش تھی کہ سرینا کے بارے میں سوچنے کی بجائے میچ پر پوری توجہ دی جائے۔‘
میچ کے بعد سرینا ولیمز نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا:’میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی کہ یہ میرے لیے کتنی مایوسی کی بات ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور سوال ہے تو میں اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔
سال کا چوتھا گرینڈ سلام جیتنے کے حوالے سے کسی ذہنی دباؤ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ’ میں نے دباؤ محسوس نہیں کیا اور نہ کبھی یہ محسوس کیا کہ دباؤ کے نتیجے میں آپ یہاں جیت سکتے ہیں اور یہ میں یہ شروع سے ہی کہہ رہی تھی۔‘
The post سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں شکست appeared first on جہلم جیو.