Quantcast
Channel: کھیل خبریں –جہلم جیو
Viewing all articles
Browse latest Browse all 135

ٹی 20 کپ: پشاور، ملتان، سیالکوٹ اور کراچی بلوز سیمی فائنلز میں

$
0
0

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز پیر کی شام کھیلے جا رہے ہیں۔

پہلا سیمی فائنل کراچی بلوز اور ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کا مقابلہ کرے گی۔

گروپ میچوں کے اختتام پر ملتان اور سیالکوٹ کی ٹیمیں گروپ اے اور کراچی بلوز اور پشاور کی ٹیمیں گروپ بی میں نمایاں رہیں۔

ان چاروں ٹیموں نے پانچ میں سے چار میچز جیتے اور ایک ایک میچ میں انھیں شکست ہوئی۔

کراچی بلوز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کر رہے ہیں اور اس میں شاہد آفریدی، خرم منظور، اسد شفیق، انور علی اور فواد عالم شامل ہیں۔

کراچی بلوز کے خالد لطیف اب تک 301 رنز بنا چکے ہیں جن میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان کے پاس موقع ہے کہ وہ بہاولپور کے فیصل مبشر کے 357 رنز سے آگے نکل سکیں۔

کراچی بلوز ہی کے شاہ زیب حسن نے 300 رنز سکور کیے ہیں۔

کراچی بلوز کے رومان رئیس اس وقت 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

The post ٹی 20 کپ: پشاور، ملتان، سیالکوٹ اور کراچی بلوز سیمی فائنلز میں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 135

Trending Articles